• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی پاکستانی کھلاڑی کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025ء نہ جیت سکا

—فوٹو بشکریہ رپورٹر
—فوٹو بشکریہ رپورٹر

کرکٹ ویب سائٹ نے ایوارڈز 2025ء جیتنے والے مرد و خواتین کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی۔

ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں 8 بھارتی، 3 آسٹریلوی, 2 جنوبی افریقی، بنگلادیش اور افغانستان کے ایک ایک کرکٹر شامل ہیں، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ایوارڈز نہ جیت سکا۔ 

2025ء میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے تمام کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتے۔

ٹیسٹ بیٹر کا ایوارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم اور ٹیسٹ بولر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے جیتا۔

ون ڈے بیٹر کا ایوارڈ افغانستان کے ابراہیم زدران اور بولنگ کا ایوارڈ بھارت کے ورون چکرورتی نے حاصل کیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی بیٹر فل سالٹ اور بوکر کا ایوارڈ کلدیپ یادیو نے جیتا۔

ٹی ٹوئنٹی لیگز بیٹنگ کا ایوارڈ میچل اوون اور ٹی ٹوئنٹی لیگ بولنگ کا ایوارڈ تسکین احمد کو ملا جبکہ مینز کپتان کا اعزاز جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما نے حاصل کیا۔

ویمنز ون ڈے بیٹنگ کا ایوارڈ جمیمہ روڈ ریگز اور بولنگ میں دیپتی شرما نے ایوارڈ جیتا جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹر کا ایوارڈ سمرتی مندھنا اور بولر کا ایوارڈ شری چرانی نے حاصل کیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی لیگ بیٹر کا ایوارڈ ہرمن پریت کور اور بولنگ میں کرانتی گود نے ایوارڈ جیتا جبکہ ویمنز کپتان کا ایوارڈ ہرمن پریت کور اور ڈیبیو ایوارڈ شری چرانی کو ملا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید