کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی کے تعمیراتی گروپس اور بلڈرز سے بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر ضیاء الرحمن عرف ضیا کالا نے حساس اداروں کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں۔ پریڈی تھانے میں درج مقدمے میں ایس آئی یو نے عدالت سے ملزم کا دو دن کا ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ ملزم نے ایس بی سی اے میں ایک منظم ترین "سسٹم" کی نشاندہی کی ہے جس کے تحت آرائیں نامی شخص کے توسط سے یومیہ کروڑوں روپے بھتہ جمع کیا جاتا تھا اور رقوم باقائدہ گنتی کے بعد تھیلوں میں بھر کر "منزل" پر پہنچائی جاتی تھیں۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت میرپور خاص اور سندھ کے دیگر شہروں سے 200سے زائد ملازمین کو کراچی آفس ٹرانسفر کرکے ان سے "سسٹم" چلایا جا رہا ہے۔