لیبیا میں سمندری طوفان کے بعد درنہ شہر میں 300 سے زائد لاپتہ افراد کو بچالیا گیا۔ حکام کے مطابق شہر میں مواصلاتی نظام بحال ہونے پر لاپتا افراد سے رابطہ ہوا۔
حکام کے مطابق رابطے کے بعد 300 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، بچائے جانے والے افراد میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔
میئر درنہ نے طوفان اور سیلابی ریلوں سے شہر میں 18 ہزار سے 20 ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ سیلابی ریلوں کے باعث ہزاروں افراد لاپتا ہوئے ہیں۔