بھارتی کرکٹر شبمن گل اور سابق سینئر کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی، سارہ ٹنڈولکر مختصر بریک اپ کے بعد ایک بار پھر سے ایک ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شبمن اور سارہ ایک بار پھر رشتے میں ہیں جبکہ اِن کے پرستار اس خبر پر پھولے نہیں سما رہے۔
کچھ عرصے سے شبمن گِل، سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ ڈیٹنگ کے سبب سرخیوں میں ہیں۔
یاد رہے کہ کرکٹر شبمن گِل گزشتہ کچھ عرصہ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان کے ساتھ بھی ڈیٹنگ کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا ’فلم فیئر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 24 سالہ شبمن گل اور 25 سالہ سارہ ٹنڈولکر اپنے مختصر بریک اپ کی خبروں کے بعد اب پھر سے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سارہ نے شبمن کی بہن شہنیل گِل کو بھی انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شبمن گِل کا نام اداکارہ سارہ خان کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا ہے۔
بعد ازاں سارہ خان نے شبمن کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردِ عمل دیئے بغیر اداکار کارتیک آریان کے ساتھ دوستی کر لی تھی۔