• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 4 ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انفرااسٹرکچر گرا دیا

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انفرا اسٹرکچر گرا دیا۔

ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ کی زیرِ نگرانی ٹاسک فورس نے چکری روڈ پر آپریشن کیا۔

سیف انور جپہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مین گیٹس، ڈیوائیڈرز، بل بورڈز اور بنکرز گرا دیے گئے ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف عوامی شکایات پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں، قبضہ مافیا اسلحے کے زور پر لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرواتا ہے۔

ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حکمِ امتناع پر عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، عوام غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ نہ لگائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ لگانے سے قبل عوام آر ڈی اے سے معلومات حاصل کریں، 2 روز قبل 11 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات گرائی گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید