• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں پر مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس

مریم نواز— فائل فوٹو
مریم نواز— فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے تیاریوں کے معاملات پر غور کیا گیا۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت ن لیگ لاہور کی تنظیموں کے مشاورتی اجلاس میں مختلف تنظیموں کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

مریم نواز نے پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے سرخرو کردیا، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے ہر بار نواز شریف کو ’پلس‘ کیا اور ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن بھی طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گی جہاں ان کے ایک ہفتے قیام کا امکان ہے۔

وہ نواز شریف سے ملاقات اور ان کی وطن واپسی کے معاملات کو حتمی شکل دیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیراعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریف کریں گی اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور خود نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید