لندن(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کی آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گی اور ایک ہفتہ قیام کا امکان ہےجہاں وہ نواز شریف سے ملاقات اور انکی وطن واپسی کے معاملات کو حتمی شکل دیں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیر اعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریف کریں گی اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور خود نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کا اعلان کر رکھا ہے۔