اوکاڑہ دیپالپور سے اغواء ہونے والی سیکنڈ ایئر کی مغوی طالبہ 30 گھنٹے بعد بازیاب ہوگئی ہے، طالبہ کو مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
پولیس نے طالبہ کو عدالت میں پیش کردیا، جہاں اس نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
طالبہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان نے اسے اغواء کرنے کے بعد ایک کمرے میں بند رکھا۔
طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھ سے میرے والد اور بھائیوں کے نام پوچھتے رہے، ملزمان مجھے اگلے دن اوکاڑہ چھوڑ کر چلے گئے۔
سکینڈ ایئر کی طالبہ کے اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ کار سوار ملزمان سکینڈ ایئر کی طالبہ کو اغواء کر کے لے گئے تھے، وہ گزشتہ روز بازیاب ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچی تھی۔