• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملنگا ایشیاکپ فائنل میں سری لنکا کی بدترین شکست پر مایوس

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ایشیاکپ 2023 کے فائنل میں اپنی ٹیم کی عبرتناک شکست پر مایوس ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ملنگا نے کہا کہ جو ایک بہت ہی دلچسپ فائنل ہوسکتا تھا اس کا سری لنکن مداحوں کےلیے بہت ہی مایوس کن اختتام رہا۔

لاستھ ملنگا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ جیتے پر بھارتی ٹیم کو مبارک ہو۔ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کی فیوریٹ ٹیموں میں سے ایک ہے اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کرکے دکھایا۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں سری لنکا مضبوط ٹیم بن کر ابھری تھی، مگر فائنل میں آج یہ مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔

لاستھ ملنگا نے کہا کہ ہم ابھی تک صورت حال پر قابو پانے اور اس کے مطابق کھیلنے میں ناکام ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ہم مکمل پلاننگ کے ساتھ کھیلں گے تو ورلڈکپ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشین چیمپئن بن گئی۔

 بھارت نے 51 رنز کا ہدف ساتویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید