فٹبال آئیکون اور سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے اپنے بالوں کے ساتھ ہونے والے حادثے پر خاموشی توڑ دی۔
وکٹوریہ بیکہم نے ہفتے کے روز فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ پیش آئے خوفناک حادثے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ڈیوڈ بیکہم کے گنجے سر کو زوم کرکے دکھانے کی کوشش کی گئی تو اُنہوں نے اپنے ہاتھ سے سر کو چھپالیا۔
اب ڈیوڈ بیکہم نے اپنے بالوں کے ساتھ ہوئے اس حادثے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’یہ بالکل بھی مضحکہ خیز نہیں ہے۔‘
ڈیوڈ بیکہم نے مزید لکھا، ’یہ واقعہ کل میرے سر کے بال کٹواتے ہوئے پیش آیا اور جیسا کہ آپ سب ویڈیو میں سن سکتے ہیں یہ میری بیوی کو بالکل بھی پسند نہیں آیا۔‘
اُنہوں نے اپنی اہلیہ سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا، ’آپ کو ہر بار اتنی ایمانداری سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘