لاہور کی بارش نے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور سابق کپتان بابر اعظم کو بھی بچہ بننے پر مجبور کر دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فاسٹ بالر نے اسٹوری شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کھلاڑی بارش میں بچوں کی طرح کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔
دونوں کھلاڑی بارش سے پچ کو محفوظ رکھنے کے لیے بچھائی گئی چادر پر پھسلنے کا مقابلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی اس ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
شایقین امید کر رہے ہیں کہ دونوں کھلاڑی جلد بھر پور انداز میں ٹیم میں واپسی کریں گے۔