• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی شامل؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی ٹی 20 فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ

آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 4 درجے بہتری کے بعد 10ویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے آؤٹ آف فام رہنے والے پاکستان کے بابر اعظم نئی درجہ بندی میں تنزلی کے بعد 13ویں پوزیشن جبکہ محمد رضوان 1 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلے بازوں میں بنگلادیش کے تنزید حسن 18 درجہ بہتری کے ساتھ 37 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی 20 بالرز کی درجہ بندی

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں۔ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن 17 درجے ترقی کر کے نویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ ترقی کر کے 10ویں جبکہ بنگلادیش کے مہدی حسن نے بھی 9 درجے کی چھلانگ لگا کر 16ویں نمبر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ

بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا ٹی 20 آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز 7 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید