• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے والدہ سے مل کر مبینہ طور پر تشدد کر کے اپنی بیوی کو آگ لگادی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر کے اس کی ساس اور شوہر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق فائزہ نامی خاتون کو اس کی ساس اور شوہر نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگادی جس سے اس کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر کے اس کی ساس عظمیٰ اور شوہر اسد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

قومی خبریں سے مزید