بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ فائنل میں بھارتی بولر محمد سراج کی عمدہ بولنگ پر ان کی تعریف کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔
ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر بھارت آٹھویں مرتبہ ایشین چیمپئن بنا، جس پر دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی جانب سے بھارتی ٹیم کے لیے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی ٹیم اور اس کے بولر محمد سراج کی تعریف کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ہربھجن نے محمد سراج کےلیے لکھا کہ "سبحان اللّٰہ میاں صاحب، محمد سراج آپ نے کلاس بولنگ کی۔"
جس پر بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج خوش ہوگئے اور جواب میں انہوں نے بھی "شکریہ پاجی" کہا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشین چیمپئن بنی۔ بھارت نے 51 رنز کا ہدف ساتویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔