چیئرمی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ، سابق میزبان و صحافی ریحام خان نے والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
ریحام نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ممی۔۔۔ میں اور بحیرہ روم۔‘
اُن کا اپنی والدہ کے لیے مزید لکھنا ہے کہ ’آپ کی موجودگی، آپ کی گفتگو کو یاد کرتی ہوں، میں آپ سے زیادہ ذہین شخصیت سے آج تک نہیں ملی، افسوس کہ آپ کے لیکچرز کو زیادہ غور سے نہیں سنا، دعا ہے آپ جہاں بھی ہیں پُر امن اور پرسکون ہوں۔‘
واضح رہے کہ ریحام خان آج کل اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کے ساتھ کراچی میں مقیم ہیں۔
ریحام خان کا جَلد کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔