نامور فلم ساز و ہدایتکار ایٹلی کی فلم جوان نے کاروبار کے اعتبار سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
فلم جوان نے اب تک مجموعی طور پر 484 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق فلم منگل کا دن ختم ہونے تک 500 کروڑ کا بزنس کرچکی ہوگی۔
درجہ بندی کے اعتبار سے ریلیز کے دوسرے سوموار تک جوان نے کے جی ایف 2 کے ہندی ورژن سے زائد کا کاروبار کرلیا ہے، جبکہ وہ اس دن تک بھارتی کی چوتھی سب سے کامیاب فلم بن چکی ہے۔
ہندی ورژن میں ’جوان‘ فلم پٹھان، باہوبلی 2 اور غدر 2 سے پیچھے ہے۔
ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر فلم جوان سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم باہو بلی 2، کے جی ایف 2 اور آر آر آر کے بعد چوتھی سب سے کامیاب فلم بھی ہوسکتی ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر اسٹارز میں وجے سیتھوپتی، نین تارا، ڈیپیکا پڈوکون اور سجنے دت نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔