دادو( نامہ نگار) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند کی قیادت میں چار ضلعوں کی پولیس نے دادو کے کچے کے علاقے میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔ پولیس نے ضلع دادو میں باقاعدہ کیمپ قائم کر لیا ہے۔ دس سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ جانے والے راستوں پر بھی سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔