پاکستانی معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے اپنے شوہر اور اُن کے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی ہے۔
ماڈل روبینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور انسٹا اسٹوریز کے ذریعے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے نامناسب واقعے پر دل کی گہرائیوں سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔
روبینہ خان نے معروف سلون کے میک آرٹسٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔
روبینہ خان کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر معذرت چاہتی ہوں، جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔‘
روبینہ خان کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ ’میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے کے بعد اس میں بدلاؤ لانے اور ضروری کاموں کے کرنے کی پوری طرح سے ذمہ داری لیتی ہوں۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی معروف فیشن ماڈل روبینہ خان کے شوہر کی جانب سے شوٹنگ سیٹ پر موجود میک اپ آرٹسٹ کو اپنے گارڈز کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد روبینہ خان اور میک اپ آرٹسٹ نے اپنی اپنی کہانیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
روبینہ خان نے واقعے کا ذمہ دار سلون اور میک اپ آرٹسٹ کو ٹھہرایا تھا جس پر اب اُنہوں نے معافی مانگ لی ہے۔