• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ خان نے شوہر کے میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کرنے پر وضاحت دے دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستانی معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے اپنے شوہر کی جانب سے شوٹنگ سیٹ پر موجود میک اپ آرٹسٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی وجہ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ روبینہ خان پر حال ہی میں ایک فیشن شوٹ کے سیٹ پر بدتمیزی اور بعد ازاں شوہر کی جانب سے میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد اب ماڈل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس واقعے کی وضاحت شیئر کی ہے۔

ماڈل روبینہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا ہے کہ اُن کے شوہر نے سیٹ پر موجود میک اپ آرٹسٹ پر حملہ اور تشدد کیوں کیا۔

روبینہ خان کا اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بتانا ہے کہ ہمیشہ ایک کہانی کے دو رُخ ہوتے ہیں، وہ ایک ماں، پیشہ ور ماڈل، بیوی اور بوڑھے والدین کو سنبھالنے کی ذمہ دار خاتون ہیں، کوئی شوہر اپنی اہلیہ کو ’دو ٹکے کی ماڈل‘ نہیں سننا چاہے گا۔

ماڈل روبینہ خان نے مزید لکھا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ اور میرے درمیان بحث اس وقت شروع ہوئی جب میں نے میک اپ آرٹسٹ کو اپنا فون پکڑنے کا کہا۔

روبینہ خان کے مطابق انہوں نے شوٹ کے لیے تیار ہونے کے بعد میک اپ آرٹسٹ سے کہا کہ میرا فون پکڑ لو جس پر میک اپ آرٹسٹ نے اُنہیں ’دو ٹکے کی ماڈل‘ کہا اور اپنی چیزوں کی حفاظت خود کرنے کی تلقین کرتے ہوئے مزید برا بھلا بھی کہا۔

روبینہ کے مطابق اُنہیں یہ سُن کر بہت برا لگا، وہ پریشان ہو گئیں اور اسی لیے انہوں نے بھی جواب میں میک اپ آٹسٹ کو سنا دیں، اسی دوران میرے ڈرائیور نے میرے شوہر کو کال کر کے ساری لڑائی کا بتا دیا، میرے خیال میں کوئی بھی غیرت مند شوہر اپنی اہلیہ کے لیے ایسا سننا پسند نہیں کرے گا۔

ماڈل کے مطابق اُن کے شوہر اُنہیں سیٹ سے لینے پہنچے، اس دوران اُن کے شوہر نے پوچھا کہ میرے ساتھ کس نے بدتمیزی کی ہے جس پر میک آرٹسٹ نے کہا کہ وہ میں تھا، میک اپ آرٹسٹ نے مزید بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا کیا مسئلہ ہے جس پر میرے شوہر نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ مار دیا۔

روبینہ خان کا لکھنا ہے کہ میرا کا شوہر کسی کو بھی مجھ سے اس طرح سے بدتمیزی کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

روبینہ خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک چھوٹا سا مسئلہ تھا جسے اتنا بڑا بنادیا گیا ہے اور سارا ملبہ میرے اور میرے شوہر کے اوپر ڈالا جا رہا ہے، ایسی صورتحال میں کسی کا بھی شوہر یہی کرے گا جو میرے شوہر نے کیا۔

ماڈل روبینہ کا کہنا ہے کہ اگر میرے شوہر کا رویہ خراب تھا تو مجھے دو ٹکے کی ماڈل کہہ دینا کس طرح ٹھیک رویہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب سپر ماڈل مشک کلیم نے بھی اس جھڑپ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

مشک کلیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر روبینہ خان اور اُن کے شوہر کے رویئے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متعدد فنکاروں کی جانب سے ماڈل روبینہ خان پر پابندی لگانے اور میک سیٹ پر موجود عملے کا خیال رکھنے اور عزت دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید