• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: آج ڈالر کی کتنی قدر کم ہوئی؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی قدر مسلسل نیچے کی جانب گامزن ہے، آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

کاروبار اختتام پر انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 296 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 107 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 910 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید