• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ پروڈیوسر آفتاب شیودسانی روحانیت کی تلاش میں آیا صوفیہ پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے اداکار و پروڈیوسر آفتاب شیودسانی روحانیت کی تلاش میں آیا صوفیہ پہنچ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ترکیہ کے دارالحکومت میں قائم تاریخی مسجد ’آیا صوفیہ‘ سے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ دین پیغمبر کی پیروی کرتا ہے، روحانیت پیغام کی پیروی کرتی ہے‘۔

انہوں نے امن اور محبت و احترام کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے، اداکار کی آیا صوفیہ سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صارفین کی بڑی تعداد اداکار کی مسجد سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے دین کے حوالے سے کشمکش میں مبتلا ہوگئے کہ اداکار دین اسلام کی پیروی کرتے ہیں یا ہندو مذہب کی۔

خیال رہے کہ آفتاب شیودسانی کا تعلق ہندو مذہب سے ہے ان کے والد سندھی ہندو خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی والدہ ایرانی پارسی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید