عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو انٹر میامی چلڈرن فٹبال اکیڈمی میں اپنے بیٹے کے میچ سےلطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر لیونل میسی کی انٹر میامی چلڈرن فٹبال اکیڈمی سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں اُنہیں اپنے 2 بیٹوں میٹیو اور چیرو کے ساتھ بیٹے تھیاگو کا میچ دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
لیونل میسی ویڈیو میں میچ کے دوران اپنے بیٹے کو ہدایات دیتے بھی نظر آئے جبکہ اپنے پاس سے گزرنے والے دیگر نوعمر فٹبالرز کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہائے ہیلو بھی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کے بیٹے تھیاگو میسی نے صرف تین ہفتے قبل ہی انٹر میامی کی U12 اکیڈمی میں شمولیت اختیار کر کے اپنے فٹبال کے سفر کا آغاز کیا ہے۔
تھیاگو نے دیگر مشہور فٹبالرز کے بچوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس مشہور اکیڈمی سے فٹبال کھیلنا شروع کیا ہے۔