آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق رحیم یار خان میں چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمپنی نے 29 جون 2023 کو کنویں میں 1851 میٹر تک کھدائی کی۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کنویں سے یومیہ 11 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل 100 فیصد حصص کے ساتھ ماڑی ایسٹ بلاک کا واحد آپریٹر ہے۔