• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں موت سستی، آٹا اور چینی مہنگی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں موت سستی لیکن آٹا اور چینی مہنگی ہے۔

پشاور میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے سامنے جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف دھرنا جاری ہے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عوام کو جینے دو، ورلڈ بینک کی غلامی کیلئے تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کو قرضوں سے نجات دلائی تھی، آج کرپشن کی وجہ سے صوبے پر ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے ساتھ کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے امریکا میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات کی تو ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ آؤں گا۔

قومی خبریں سے مزید