جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی کچہری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران پیشی پر آیا شخص جاں بحق ہو گیا۔
ڈی جی خان پولیس کے مطابق مقتول کا ساتھی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے۔
ڈی جی خان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان واردات انجام دینے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔
ڈی جی خان پولیس کے مطابق مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔