راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)قتل کیس میں نامزد ملزم کو پیشی بھگت کرکچہری سے واپس جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل جب کہ اسکے والدکوزخمی کردیا گیا،تھانہ ائرپورٹ کو محمداخوان عباسی نے بتایاکہ ،تقریباً6سال قبل گل آغا نے ہمارے خلاف قتل کامقدمہ درج کروایاتھا جس میں ،میں ،بھائی اسلام عباسی اورنعمان عباسی نامزدتھے ، اب ہم ضمانت پرہیں ۔ مذکورہ مقدمہ میں بدھ کو ہماری عدالت میں پیشی تھی ، میں اورمیراوالدمحمدگل فراز خان عباسی ،محمدنعمان عباسی اورمیراکزن فرحان پیشی پرآئے تھے ۔ پیشی کے بعد جب ہم ائرپورٹ روڈپر پہنچے تو ایک سفیدرنگ کی کارپیچھے سے آئی،ڈرائیور نے گاڑی قدرے آہستہ کرکے بھائی کے موٹرسائیکل کے برابرکردی ،ڈرائیونگ سیٹ پرعثمان بیٹھا تھا جب کہ فرنٹ سیٹ پرگل آغا اورپچھلی سیٹ پر کاشف اور گل آغا بیٹھے تھے ۔گل آغانے رائفل سےمیرے والد اوربھائی محمدنعمان پر موٹر سائیکل پر فائرنگ شروع کردی۔ملزمان کرال چوک کی جانب فرارہوگئے، میرابھائی محمدنعمان انہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق جب کہ والدشدیدزخمی ہوگیا۔ملزمان گل آغا،عثمان ،کاشف اورحقیقی بھائی گل آغانے باہم صلاح مشورہ ہوکر سابقہ دشمنی پر محمدنعمان کو فائرنگ کرکے قتل اورمیرے والد کوشدیدزخمی کر دیا۔ریسکیوترجمان کے مقتول نعمان عباسی کی عمر28سال اوراس کے والد محمد گل فراز خان عباسی کی عمر72سال بتائی جاتی ہے ۔