• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرینیتی چوپڑا شادی پر کونسے ڈیزائنر کا جوڑا پہنیں گی؟


پرینیتی چوپڑا، فائل فوٹو
پرینیتی چوپڑا، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پرینیتی چوپڑا نےاپنی شادی کے جوڑے کو ڈیزائین کرنے کے لیے مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا انتخاب کیا ہے۔

رپورٹ میں اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اور منیش ملہوترا بہت عرصے سے اچھے دوست ہیں اور منیش اس بات سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ اداکارہ کو اپنی شادی کے لیے کس طرح کا جوڑا چاہیئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اپنی شادی پر پاسٹل کلر کا لہنگا پہننے گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید