ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانی باشندہ کو گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کے پارک میں مشکوک شخص کو دہکھ کر چیک کیا تو وہ افغانی تھا مگر اس کے پاس کوئی کا غذات موجود نہ تھے جس پر پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر لیا ہے