• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں

نئی دہلی میں کینیڈین ہائی کمیشن کی عمارت کا ایک عکس، تصویر سوشل میڈیا۔
نئی دہلی میں کینیڈین ہائی کمیشن کی عمارت کا ایک عکس، تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے کچھ سفارتکاروں کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعد ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

کینیڈین ہائی کمیشن کے مطابق انتہاپسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ 

کینیڈین سفارتکار کے مطابق کینیڈا بھارت میں سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کینیڈین حکومت کا سفارتخانوں میں اسٹاف کی کمی پر بھی غور جاری ہے۔ 

 تجزیہ نگار کے مطابق صورتحال یہی رہی تو کینیڈین حکومت جلد بھارت میں اپنے سفارتخانے بند کر دے گی۔ 

ماہرین کے مطابق بھارتی حکومت ہر طرح کی اختلافی آوازیں بند کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید