• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی کے دوران ایک اور سکھ قتل

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

کینیڈا اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے دوران کینیڈا میں ایک اور سکھ دول سنگھ (سکھا دونیکے) کو قتل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے سکھ رہنما سکھ دول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا جو بھارتی پنجاب کی پولیس کے افسران کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا میں قتل کیے گئے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کے بیان کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی محاذ پر کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید