بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا شادی کے لیے بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اُدے پور پہنچ گئے ہیں۔
مداح اب راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کے شادی کے جوڑوں کی تفصیلات جاننےکے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے راگھو چڈھا کے ماموں، فیشن ڈیزائنر پوون سچدیوا نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ شادی کی تمام تقریبات کے لیے دلہا کے کپڑے میں نے ڈیزائن کیے ہیں۔
اس سے قبل پرینیتی چوپڑا کے شادی کے جوڑے کے حوالے سے یہ خبر سامنے آ چکی ہے کہ وہ شادی پر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنیں گی۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔