• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہی مرگیا، وجے انٹونی

بھارتی میوزک ڈائریکٹر اور اداکار وجے انٹونی نے کہا ہے کہ وہ اپنی 16 سالہ بیٹی میرا کے ساتھ ہی مر گئے ہیں۔

وجے انٹونی کی بیٹی چنئی کے نجی اسکول میں 12ویں کلاس کی طالبہ تھی، جس نے اسٹریس کے باعث خودکشی کرلی۔

بھارتی میوزک ڈائریکٹر اور اداکار نے اپنی صاحبزادی کی موت کے بعد پہلی بار بیان جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میری بیٹی پرامن اور بہتر جگہ چلی گئی، وہ جگہ مذہب، ذات، پیسے، جلن، درد، غربت اور نفرت سے پاک ہے۔

وجے انٹونی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیارے لوگوں، میری بیٹی نرم دل اور بہادر تھی، وہ مجھ سے باتیں کیا کرتی تھی، میں بھی اس کے ساتھ مرگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب میں اُس کے ساتھ وقت گزاروں گا، وہ تمام اچھے کام جو میں نے اُس کے نام پر کیے ہیں، وہ انہیں خود چلائے گی۔

وجے انٹونی اور فاطمہ کی دو صاحبزادیاں تھیں، جن میں سے ایک میرا تھی، جو اسٹریس سے جنگ لڑ رہی تھی اور اس نے منگل کو اپنے گھر میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید