• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پولیس نے سارہ شریف کی موت کے بارے میں سراغ کیلئے نئی تصاویر جاری کردیں

لندن (اے ایف پی) برطانوی پولیس نے گزشتہ روزنئی تصاویر جاری کیں اور 10سالہ لڑکی کی موت کے بارے میں معلومات کے لیے اپنی اپیل کی تجدید کی، جس کے والد کو بیٹی کے قتل کے مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا۔ سارہ شریف کی لاش10 اگست کو جنوبی انگلینڈ میں ان کی فیملی کے گھر سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے معائنے سے انکشاف ہوا کہ سارہ شریف کے جسم پر پرانے اور متعدد زخم موجود تھے۔ ان کے والد، سوتیلی ماں اور چچا پر قتل اور بچے کی موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ آئندہ موسم خزاں میں مقدمے کی سماعت کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید