• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی جامع مسجد آمد کے موقع پر نعرے لگانے کے الزام میں 10 کشمیری گرفتار

کراچی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی جمعے کو جامع مسجد آمد کے موقع پر آزادی کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں 10کشمیریوں کو گرفتار کرلیا واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق نے چار برس کی نظر بندی کے خاتمے کے بعد جامع مسجد میں جمعہ کاخطبہ دیا تھا۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی اور نوجوانوں نے ان کے حق میں نعرے بھی لگائے تھے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سری نگر پولیس کا کہنا ہے کہ جامع مسجد کے باہر نعرے لگانے والے افرادکو گرفتار کیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو جامع مسجد کے باہر امن عامہ کو خراب کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا ہے جن کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔گرفتار افراد میں سے زیادہ تر نوجوان ہیں۔ پولیس نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر گزشتہ روز ملزمان کی تصویر بھی جاری کی، جس میں انہیں کان پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید