ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے93 ویں قومی دن کے موقع پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے خصوصی مہر جاری کی ہے۔یہ مہر مملکت کے قومی دن کے جشن کے پروگراموں میں مسافروں کے مملکت سےروانہ ہونے اور بین الاقوامی راہ داریوں سے سعودی عرب میں داخل ہونے والوں کے پاسپورٹس پر یادگار کے طور پر تیار کی گئی ہے۔ سعودی عرب میں آج ہفتے کو قومی دن پورے قومی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کے ہاتھوں ملک کے قیام اور اس کے اتحاد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔