پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے ترجمان قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف روز افواہیں منظر عام پر آرہی ہیں۔
اپنے بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صدر عارف علوی سے ملاقات کی تردید کرتا ہوں۔ میں نے ڈیل کی افواہوں کا پوچھا تو چیئرمین پی ٹی آئی بہت حیران ہوئے۔
نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا جعلی معافی نامہ بھی پھیلایا جا رہا ہے، معافی نامے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جعلی دستخط ہیں۔