سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کےلیے مشاورت مکمل کرلی گئی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں، ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو پھر سے 24ویں معیشت بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی، عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پھر سے ترقی کرے گا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھیں، ہماری جنگ پاکستان کو بچانا تھا۔