• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجنی کانت ’جیلر‘ کیلئے ہدایتکار کا پہلا انتخاب نہیں تھے

بھارت کے اسٹار اداکار رجنی کانت فلم ’جیلر‘ کے لیے ہدایت کار کا پہلا انتخاب نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ باک آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے، جس نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

رجنی کانت کی کافی عرصہ بعد کوئی فلم ہٹ ثابت ہوئی ہے، لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار کےلیے وہ پہلی ترجیح نہیں تھے بلکہ کوئی اور اداکار تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہدایت کار جس اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، اُس نے واضح طور پر منع کرنے کے بجائے فلم جیلر میں کام کرنے کا فیصلہ لٹکادیا۔

نیلسن دلیپ کمار فلم جیلر میں چرن جیوی کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے تھے، جو فلم میں ناچ گانا نہ ہونے کی وجہ سے اسے نہیں کرنا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق چرن جیوی نے ہدایت کار کو فلم پیشکش پر صاف الفاظ میں منع نہیں بلکہ اسے یہ کہہ کر درمیان میں لٹکادیا ’چلو بعد میں دیکھتے ہیں‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فلم جیلر نے دنیا بھر میں 650 کروڑ کا بزنس کیا، اس نے ملائیشیا میں شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید