کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے، گرفتار ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہو گیا تھا، جسے اسپتال سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ڈاکو گھر کے باہر بیٹھے افراد سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ ڈاکوؤں پر فیضان نامی شہری نے فائرنگ کی اس دوران پولیس بھی پہنچ گئی، ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔