نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کو ہر صورت اگلے ماہ کے وسط میں مکمل ہونا چاہیے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا تقریباً 88 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ شاہدرہ فلائی اوور سے شہر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ شاہدرہ چوک فلائی اوور سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیوں کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔