• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: مزید 42 افراد میں ڈینگی کی تصدیق، 11 کی حالت تشویشناک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ رواں سیزن ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1046 تک پہنچ گئی ہے۔

ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 46، ڈی ایچ کیو میں 34 اور بینظیر بھٹو اسپتال میں 29 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 45 مقدمات درج جبکہ 2 عمارتیں سیل کر دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 چالان جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اب تک 3290 مقدمات درج جبکہ 552 عمارتیں سیل کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رواں سال اب تک کُل 967 چالان اور 54 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

صحت سے مزید