• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون پر تیزاب پھینکنے کا کیس، کمزور شواہد کی بنیاد پر 1 ملزم بری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں عدالت نے دو سزا یافتہ ملزمان میں سے ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جانے پر ایک کو بری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں سزاؤں کے خلاف ملزمان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت اپیلیٹ بینچ نے ملزم کاشف مسیح کو الزام سے بری کر دیا جبکہ ملزم شاہد مسیح کی سزا برقرار رکھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ملزم کاشف کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی ماتحت عدالت نے دونوں ملزمان کو 14، 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید