لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو جیل میں فراہم سہولتوں سے متعلق دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔
پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ نے پرویز الہٰی کے سیل کے باہر دیوار تعمیر کر کے ہوا بند کر رکھی ہے، ان کو جیل میں ذہنی اذیت دی جا رہی ہے، پرویز الہٰی 2 بار وزیرِ اعلیٰ رہے، انہیں مناسب سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔
عدالت نے کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب مناسب سہولتیں فراہم کر کے 2 ہفتے میں رپورٹ پیش کریں۔