• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، پلیئرز میں فیملی جیسا پیار ہے، بابر اعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ شاہین آفریدی سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہایشیا کپ میں خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے اختلافات کی کہانیاں میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنیں تھیں۔ اس مناسبت سے منگل کو بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ آپ کی سب عزت کرتے ہیں، گزشتہ دنوں خبریں تھیں کہ آپ اور شاہین میں ڈریسنگ روم میں کوئی بات ہوئی ہے، تو شاہین آپ کی کتنی عزت کرتے ہیں؟جواب میں کپتان نے کہا کہ عزت تو سب ہی کرتے ہیں، جب کوئی میچ قریب جاکر ہاریں تو تھوڑی بہت میٹنگ میں چیزیں چلتی ہیں، ڈریسنگ روم کی باتوں کو لڑائی بنادیا گیا۔ ہم ایک دوسرے کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا فیملی سے کرتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید