کراچی (اسٹاف رپورٹر) پونے چار ماہ کے ڈیڈلاک کے بعد پی سی بی اور قومی کرکٹرز کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے پا گئے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تنازع حل کرنے میں کردار ادا کیا۔ اعلان جلد کیا جائے گا۔ کرکٹرز نے بھارت اڑان بھرنے سے پہلے کنٹریکٹس پر دستخط کردیے۔ بورڈ آئی سی سی سے ملنے والی رقم کا کچھ حصہ کھلاڑیوں کو دینے پر رضامند ہوگیا۔ورلڈ کپ سے قبل پی سی بی اور کھلاڑیوں کو ریلیف مل گیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز کے تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ۔ کرکٹرز کو بقایا جات نئے کنٹریکٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے ۔