کراچی( اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاسی تقرری سے اداروں کو برباد کیا، نااہل افراد کی تقرری سے کوئی بھی ادارہ ترقی نہیں کرسکتا ہے، ملک میں چلتے ہوئے اداروں کی تباہی سے ملکی معاشی صورت حال میں خرابی پیدا ہوئی، پاکستان ریلوے، پاکستان اسٹیل، پی آئی اے جیسے مستحکم اداروں میں کرپشن، ملازمین کی ناہلی اور کاہلی، افسران کی شاہ خرچیوں نے ان اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، جس کی وجہ سے ملک کو معاشی اعتبار سے اربوں روپوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام ریلوے کے سفر سے پریشان ہیں، جبکہ پی آئی اے کی کار کردگی بھی ماضی جیسی نہیں رہی جس کی وجہ سے عوام اس میں سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔