• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر آر آر اور پشپا دیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن نہیں دیکھ سکا، نصیر الدین شاہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ایس ایس راجہ مولی کی آر آر آر اور الو ارجن کی پشپا کو دیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن نہیں دیکھ سکا۔ 

یاد رہے کہ بے باک تبصروں سے مشہور لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کسی رائے کے اظہار میں گول مول باتیں نہیں کرتے، انکا ان فلموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ اس قسم کی فلمیں صرف سنسنی خیزی فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس ہجوم کا حصہ نہیں بن سکتے جو نامیاتی طور پر ایسی فلمیں دیکھنے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ نصیرالدین شاہ کی جانب سے یہ بیان کشمیر فائلز اور دی کیرالا اسٹوری کے خلاف تنقید کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ 

ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران آرٹ فلموں کے حوالے مشہور 74 سالہ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے نوجوان نسل پر کافی بھروسہ ہے اور سمجھتا ہوں کہ وہ ہم سے زیادہ باخبر، ترقی یافتہ اور سمجھدار ہیں، لیکن میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ صرف سنسنی خیزی کے علاوہ اس قسم کی فلمیں دیکھ کر لوگ کیا حاصل کریں گے۔

میں نے بڑی کوشش کی کہ  آر آر آر دیکھوں، لیکن نہیں دیکھ سکا، اسی طرح پشیا بھی دیکھنے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید