قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سینٹرل کانٹریکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ ہے جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نے ذاتی دلچسپی لی۔
انہوں نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں۔
اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بورڈ سے مذاکرات طویل اور چیلنجنگ عمل تھا۔
انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ کھلاڑیوں کے کیریئر اور پاکستان کرکٹ کےلیے نیا باب ثابت ہوگا۔
کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری مکمل توجہ ورلڈ کپ پر ہے۔