ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کے بیگ سے 755 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد فاروق دبئی جانے کے لیے پشاور ایئر پورٹ پہنچا تھا۔
اے ایس ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے بیگ کی چیکنگ کے دوران ہیروئن کی نشاندہی کی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 755 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔