امریکی ایوان نمائندگان میں دفاعی اخراجات بل منظور کر لیا گیا، بل میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی تنخواہ ایک ڈالر کرنے کی ترمیم بھی شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع کی تنخواہ ایک ڈالر کرنے کی ترمیم ریپبلکن رہنما مارجری گرین نے پیش کی۔
افغانستان سے انخلا اور فوجی بھرتی کے عمل پر مارجری گرین نے وزیرِ دفاع پر تنقید کی اور انہیں امریکی فوج کے لیے تباہ کن قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی وزیرِ دفاع کی ایک ڈالر تنخواہ بھی زیادہ ہے۔